Thursday, October 12, 2017

'پی ٹی آئی کی سیاست دکھاوا ہے، خٹک نوشہرہ نہیں بنا سکا نیا پاکستان کیا بنائے گا؟

0 اپنی رائے دیجئے
آصف زرداری نے پی ٹی آئی اور اے این پی پر مک مکا اور دکھاوے کی سیاست کا الزام لگا دیا، کہتے ہیں تحریک انصاف نے سینیٹ میں نواز لیگ کا ساتھ دیا، سابق صدر نے پرویز خٹک پر بھی طنز کی اور کہا وزیر اعلیٰ اپنا گاؤں نہیں بنا
سکے، نیا پاکستان کیسے بنائیں گے؟ خیبر بینک کو بھی نہیں بخشا گیا۔

نوشہرہ: (نیوز ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے آبائی شہر میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ قلندر کی دھرتی سے آپ کے پاس آیا ہوں، پختونوں کی دھرتی میں آنے کا مقصد این اے 4 کیلئے ووٹ حاصل کرنا نہیں، سینیٹ کے ووٹ کے لئے پی ٹی آئی اور اے این پی مک مکا کی سیاست کر رہی ہیں۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے صرف دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں مگر میں نے پختونوں کو شناخت دی تاکہ پختون اپنی شناخت پاکستان کیساتھ وابستہ رکھیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کیساتھ زیادتیاں ہو رہی ہیں، جو زیادتیاں بھارت میں مسلمانوں کیساتھ ہو رہی ہیں، وہ بیان نہیں کر سکتا، آج ہمارے پاکستان کو خطرہ لاحق ہے، پاکستان بنانے میں ہمارے بزرگوں نے بہت تکلیفیں اٹھائیں، ہمیں پاکستان اور پختونوں کی قدر کرنی چاہئے، دوبارہ موقع ملا تو خیبر پختونخوا کی عوام کو خوش کریں گے، پیپلز پارٹی پختونوں کے شانہ بشانہ ساتھ چلے گی۔

0 اپنی رائے دیجئے:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔