Thursday, October 12, 2017

شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو پمز سے علیحدہ کرنے کا اعلان

0 اپنی رائے دیجئے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو پمز سے علیحدہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی، بہارہ کہوہ بائی پاس کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری بھی دے دی۔ 
اسلام آباد: (بہارہ کہو ٹائمز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چودھری نے ملاقات کی۔ طارق فضل چودھری نے پمز ملازمین کی ہڑتال کے معاملہ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملازمین ہسپتال کی ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی سے علیحدگی چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو پمز سے علیحدہ کرنے کا کام جلد مکمل کیا جائے، ہڑتال کے باعث مریضوں کو درپیش مشکلات قابل قبول نہیں۔ وزیر اعظم نے بہارہ کہوہ بائی پاس کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم نے میرا بھگوال پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کے انتظامی معاملات وزارت کیڈ اور کمیونیکیشن کے حوالے کرنے کی ہدایت کر دی۔

0 اپنی رائے دیجئے:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔