Friday, April 7, 2023

Gaslight 2023 hindi movie hd

0 اپنی رائے دیجئے

Friday, January 6, 2023

جنرل قمر باجوہ نے جس طرح عمران خان کی مدد کی سب سامنے آرہا ہے: وزیراعظم

0 اپنی رائے دیجئے
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے جس طرح عمران خان کی مدد کی وہ سب سامنے آ رہا ہے۔ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا عمران خان سے بڑا منافق اور محسن کش شخص نہیں دیکھا، عمران خان کے کرتوت سب کے سامنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے کس طرح عمران خان کی مدد کی وہ سب کے سامنے آ رہا ہے، افواج پاکستان نے ساری کاوشیں جھونک دیں تاکہ عمران خان کامیاب ہو، جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے کوشش کی کہ عمران خان کے ذریعے پاکستان آگے بڑھے لیکن بطور وزیراعظم عمران خان ناکام ثابت ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو مسند اقتدار پر بٹھایا ان پر ہی عمران خان الزامات لگا رہا ہے، آج عمران خان جنرل باجوہ کے لیےکیا الفاظ استعمال کر رہے ہیں؟ گالم گلوچ میں عمران خان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے، عمران خان نے پاکستان کے معاشرے کو تباہ کر دیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا عمران خان نے دوست ممالک کو ناراض کیا اور سی پیک کا جنازہ نکال دیا، عمران نیازی نے چینی کمپنیوں پر کرپشن کے الزامات لگائے جس پر چین ناراض ہوا۔ ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیا گیا معاہدہ توڑا اور پاکستان کو ڈیفالٹ کے قریب پہنچا دیا تھا لیکن ہم نے بڑی محنت کر کے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، دوست ممالک نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کل رات آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کا فون آیا، انہوں نے پوچھا کہ چین اور سعودی عرب کے ساتھ آپ کے کیسے تعلقات ہیں، میں نے جواب دیا کہ ہمارے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، چین کے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہمارا دیرینہ دوست ہے، دیگر ممالک سے بھی اپنے تعلقات بہتر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر سے کہا کہ ہم پاکستانی عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر نے کہا اپنا وفد بھیجیں گے تاکہ پاکستان کو اگلی قسط مل سکے۔

Tuesday, December 18, 2018

جے آئی ٹی کی تہلکہ خیز رپورٹ: حالات زرداری اور فریال کیلئے ٹھیک نہیں

0 اپنی رائے دیجئے
لاہور: (بہارہ کہو ٹائمز) میزبان'د نیا کامران خان کے ساتھ' کے مطابق قرائن یہ بتا رہے اور باخبر ذرائع اس کی تصدیق کر رہے ہیں کہ 2019 آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے لئے اچھا نہیں ہوگا، آصف زرداری کو بھی اس کا اندازہ ہوگیا ہے۔ اس لئے پچھلے دو دنوں میں انہو ں نے حیدر آباد اور ٹنڈو الہ یار میں دو جلسوں سے خطاب کیا، وہ ریاستی اداروں پر آوازیں کس رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں جن کی نوکری تین سال کے لئے ہوتی ہے ان کو قوم کی قسمت کے فیصلے کرنے کا کیا حق ہے َ۔ پاکستان میں ماہرین کے لئے یہ جاننا مشکل نہیں ہے کہ تین سال کی مدت پاکستان کی اہم شخصیات میں سے کس کے پاس ہوتی ہے۔آصف زرداری 2015 میں بھی اس جانب اشارہ کر چکے ہیں، انہو ں نے اعلیٰ عدلیہ کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ ‘‘کبھی آپ یہاں پہنچ جاتے ہیں کبھی آپ وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ آپ 9

گدھے: پاکستان کا تیسرا نمبر

0 اپنی رائے دیجئے
 لاہور: ( بہارہ کہو ٹائمز) پاکستان دنیا میں گدھوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں گدھوں کی تعداد روز بروز بڑھنا شروع ہو گئی ہے جس کے بعد صرف لاہور شہر میں گدھوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ حکومت نے گدھوں کی بہتر صحت کیلئے ڈونکی ہسپتال قائم کر دیا جہاں نا صرف بیمار گدھوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی ادویات بھی دی جا رہی ہیں۔ انسان اور گدھے کا ساتھ تو صدیوں پرانا ہے مگر لاہور میں گدھوں کا کاروبار اچانک چمک اٹھنے سے گدھے پالنے والے بھی خوش ہیں۔ گدھوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ گدھا پال سکیم منافع بخش ہے، 35 سے 55 ہزار روپے تک کا گدھا روزانہ 800 سے ایک ہزار روپے تک کمائی کر کے دیتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گدھا چار سال کی عمر میں کماؤ بن جاتا ہے اور 12 سال تک مالک کیلئے روزگار کا ذریعہ بنا رہتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا میں گدھوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرا بڑا ملک ہے جب کہ اس فہرست میں ایتھوپیا پہلے اور چین دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

Thursday, July 19, 2018

کپواڑہ کے جنگلات میں ایک ہفتے سے جاری مجاہدین مخالف آپریشن ختم شمالی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے جنگلات میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے تلاشی آپریشن کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

0 اپنی رائے دیجئے
سری نگر (بہارہ کہو ٹائمز)شمالی مقبوضہ کشمیر کے ضلع
کپواڑہ کے جنگلات میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے تلاشی آپریشن کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے یہ اعلان گذشتہ چند روز کے دوران کپوارہ کے وسیع جنگلات میں کشمیری مجاہدین کو موجود نہ پانے کے بعد لیا گیا۔بھارتی سرکاری ذرائع نے بتایا ’کپواڑہ کے وسیع جنگلات میں کشمیری مجاہدین مخالف آپریشن 11 جولائی کو شروع کیا گیا۔ اس دوران کشمیری مجاہدین کی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا ایک زخمی ہوا۔اگلے روز یعنی 12 جولائی کوبھارتی فوج نے ایک مجاہدکو شہیدکیا ’اس کے بعد 16 جولائی کو صفا والی گلی علاقہ میں مجاہدین اور بھارتی فوجیوں کے درمیان گولی باری کا تبادلہ ہوا جس میں ایک مجاہد شہید جبکہ دو بھارتی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے‘۔بھارتی سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 16 جولائی کے بعد طرفین کے مابین کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا جس کے بعد آپریشن کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے بتایا ’ کپواڑہ کے جنگلات میں کشمیری مجاہدین مخالف آپریشن 11 سے 18 جولائی تک جاری رکھا گیا۔ چونکہ 16 جولائی کے بعدبھارتی سیکورٹی فورسز کا مجاہدین کے ساتھ کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا، اس کے پیش نظر آپریشن کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا‘۔بھارتی دفاعی ذرائع نے آپریشن کو ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا’جی ہاں ۔ آپریشن کو ختم کیا گیا ہے۔ دراندازی کی حالیہ کوششوں کے پیش نظر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوجی اہلکاروں کی موجودگی میں اضافہ کیا گیا ہے‘۔

Sunday, July 15, 2018

سال کا دوسرا اور صدی کا سب سے طویل چاند گرہن اسی ماہ ہوگا

0 اپنی رائے دیجئے
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا اور صدی کا سب سے طویل مکمل چاند گرہن 27 جولائی  کی رات ہوگا۔
ماہرین علم نجوم کے مطابق سال کا دوسرا چاند گرہن  27
جولائی کو ہوگا، چاند گرہن ایشیا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا، چاند گرہن پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق  چاند گرہن اس صدی کا سب سے طویل مکمل چاند گرہن 27 اور 28جولائی کی رات کو ہوگا جو تقریبا پونے 2 گھنٹے تک رہے گا۔27 جولائی کی رات ایک گھنٹہ 43 منٹ تک چاند پوری طرح زمین کے سایہ میں ہوگا۔
جو نہ صرف سال 2001 سے اب تک کا سب سے طویل مکمل چاند گرہن ہوگا بلکہ اگلے 82 برسوں یعنی 2100 تک اتنا طویل مکمل چاند گرہن دوبارہ نہیں ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق گرہن کا آغاز رات سوا 10 بجے ہوگا، گرہن کا اختتام صبح ساڑھے 4 بجے ہوگا۔
اس سے قبل رواں سال کا پہلا چاند گرہن 31 جنوری کو ہوا تھا ۔

Thursday, July 5, 2018

این اے 53: عمران خان کے مدمقابل خواجہ سرا امیدوار کی انتخابی مہم شروع

0 اپنی رائے دیجئے
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے حلقے این اے 53 سے خواجہ سرا ندیم کشش پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیِاعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پاکستان میں ان دنوں الیکشن مہم زوروں پر ہے تو ایسے میں خواجہ سرا بھی میدان میں آ گئے ہیں۔ اسلام آباد کے حلقے این اے 53 سے عمران خان اور شاہد خاقان عباسی کے مدمقابل ایک خواجہ سرا بھی میدان میں اتری ہیں اور انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ انھیں الیکشن لڑنے کیلئے انتخابی نشان ریڈیو دیا گیا ہے۔ بی ایس ای کے بعد عوامی خدمت کا جذبہ لیے ڈور تو ڈور مہم چلاتی اور ہر ایک شخص سے ووٹ مانگتی ندیم کشش کا کہنا ہے کہ نیت صاف تو ناکامی کا ڈر کیسا؟ ایسے میں دیگر خواجہ سرا بھی خوش ہیں کہ کوئی تو ہے جس نے ان کے حقوق کے لیے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا۔ وسائل محدود ہیں تو ندیم کشش نے انتخابی مہم کے لیے بھی انتخابی نشان ریڈیو کا ہی سہارا لیا ہے۔ بھرپور الیکشن مہم کیساتھ کامیابی کے لیے ندیم کشش اللہ تعالیٰ کے حضور ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتی اور پھر آگے چل پڑتی ہے۔

Monday, October 16, 2017

ٹیکنوکریٹس

0 اپنی رائے دیجئے
سنا ہےوطنِ عزیز میں ٹیکنوکریٹس حکومت آرہی ہے میں نے تو جب ہوش سمبھالا جنرل مشرف کی حکومت تھی نواز شریف کو جب مشرف نے اقتدار سے اتارا تو میں طالب علم تھا مشرف کے دور میں ہی نوکری اور بزنس کی طرف آیا ، یہ بھی بہت سارے ٹاک شوز میں سنا ہے کہ بد ترین جمہوریت بہتر ہے اچھی امریت سے ،میرا ذاتی خیال ہے کہ عام کو اس سے کو ئی   خاص دل چسپی ہے ہی نہیں کہ حکومت کس کی آئے وزیر اعظم کون  بنے عوام تو اپنے مسائل میں الجھی ہوئی ہےزیادہ تر کے منہ سے یہی الفاظ سنے کو ملتے ہیں سبھی چور ہیں کس کس کو پکڑو گے تو میرے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگرسبھی چور ہیں تو یہ ٹیکنوکریٹس فرشتے ہو سکتے ہیں،؟

کیا جنرل چور نہیں ہو سکتا ؟
جب مشرف صدر تھا تو سب اس کے گیت گاتے تھے آج اسے گالیاں دے رہئے ہیں اس وقت ان سب کی غیرت تیل لینے گئی تھی
کیا جج چور نہیں ہو سکتا؟
پاکستان میں ایک ہوا بہت عام ہے جج خرید لو اس کی واضع مثال موجود ہے شہباز شریف اور ایک جج صاحب کی ٹائیپ کی گئی فون کالز۔۔
اگر سبھی چور ہیں تو ٹیکنوکریٹس کی حکومت کے لیے فرشتے کہاں سے ڈھونڈ کر لائے جا رہے ہیں کیا احتساب کا عمل نواز شریف عمران خان اور آصف زرداری کے لئے ہی ہے یا ملک ریاض جیسے بزنس مین سے بھی پوچھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹی وی انٹر ویو میں آپ کہ رہے تھے کہ ایک وقت تھا کہ بیٹی کی دوائی کے لیئے پیسے نہیں تھے اور آج آپ پاکستان کے سب سے بڑے بزنس مین ہیں اور اگر یہ محنت کی کمائی ہے تو یہ گیدڑ سنگی باقی بیس کروڑ عوام کو بھی دے دو اور بھی بہت سے ماں باپ ہیں جب کے پاس بچوں کی دوائی کے پیسے نہیں ہیں یہ فلاحی کیمپس لگا کر لوگوں کی آنکھ میں دھول جھونکہ بند کرو
اور ہمارے ملک کے میڈیا کا تو جواب ہی نہیں
بحریہ انکلیو میں کچھ عرصہ پہلے ایک حادثہ ہوا ٹی وی پروگرام جیتو پاکستان کی ریکارڈنگ کے دوران لوگوں کے بیٹھنے کے لئے جو سیڑیاں بنائی تھی وہ ٹوٹ گئی  اس میں 60 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے وہ میڈیا جو نالہ لئی میں کتے کے مرنے یا ڈوبنے کی خبر بھی نشر کرتا ہے کسی نے یہ خبر نہیں چلائی ، سمجھ تو یہی آتا ہےکہ بحریہ کا اشتہار بند ہو سکتا ہے دفعہ کرو اس خبر کو
کیا ٹیکنوکریٹس میڈیا کا بھی احتساب کریں گے یا ان کے کرتوت بھی ایسے ہی ہوں گے کہ بلیک میل ہوتے رہیں گے

سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا

0 اپنی رائے دیجئے
سری لنکن کرکٹ ٹیم 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ کھیلنے پاکستان آئے گی یا نہیں اس کا حتمی اعلان آج کیا جائے گا۔


سری لنکن کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں لاہور میں طے شدہ شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ کھیلنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ سری لنکن کرکٹ کے صدر تھیلنگا سماتھی پالا کا کہنا ہے کہ ’اصولی طور پر‘ 29 اکتوبر کو ہونے والے ٹی 20 کے بارے میں تاحال معاہدہ قائم ہے تاہم کھلاڑیوں نے سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کرنے کی درخواست کی تھی۔ خیال رہے کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی بس پر حملے کے بعد سے پاکستان بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی سے محروم ہے اور پی سی بی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو اپنے ’ہوم گراونڈ‘ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

پارٹی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی اکاؤنٹس کی خود جانچ پڑتال کا فیصلہ

0 اپنی رائے دیجئے
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس 
کی تفصیلات کا خود جائزہ لے سکتا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی سماعت کی جس میں تحریک انصاف کی جانب سے وکیل ثقلین حیدر اور درخواست گزار اکبر ایس بابر کی طرف سے وکیل احمد حسن پیش ہوئے۔ گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی کی جانب سے جو دستاویزات جمع کرائی گئیں آج اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کا خود جائزہ لے سکتا ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ فنڈنگ کیس کی سماعت 5 دسمبر کو کرے گی لہٰذا الیکشن کمیشن اکاؤنٹس کی تفصیلات کا جائزہ لے مگر یہ تفصیلات درخواست گزار کو فراہم نہ کرے۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم تک اکاؤنٹس کی تفصیلات درخواست گزار کو فراہم نہیں کریں گے۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ ان کے پاس سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی تفصیلات کی کاپی موجود ہے جس کا کمیشن جائزہ لے سکتا ہے۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی ریکارڈ سے متعلق اضافی دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہیں جس کے مطابق پی ٹی آئی کی دستاویزات نامکمل اور بوگز ہیں، کمیشن بوگز اکاؤنٹس اور تفصیلات کا جائزہ لے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 21

نومبر تک ملتوی کردی۔

Thursday, October 12, 2017

توہین عدالت کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

0 اپنی رائے دیجئے
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد: (بہارہ کہو ٹائمز) الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، 26 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے، الیکشن کمیشن کومتعصب کہنے پر بھی عمران خان سے جواب طلب کرلیا گیا۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ممبر کمیشن ارشاد قیصر کی آمد میں تاخیرکے باعث دیر سے شروع ہوئی، الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے، فیصلے میں عمران خان کو گرفتار کر کے 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے کراچی ائیرپورٹ پر دیے گئے بیان پر بھی عمران خان سے جواب طلب کر لیا۔ عمران خان نے پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پرتعصب کے الزام عائد کیا تھا۔ ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کے پاس وار نٹ جاری کرنے کا اختیارنہیں، یہ ادارہ تعصب پسند ہے، عمران خان نے کبھی پیش ہونے سے انکارنہیں کیا۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کی توہین کی ہے، آج تک کسی بھی سیاستدان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے گئے۔

چاقو مار کیخلاف گھیرا تنگ، ساہیوال وارداتوں میں ملوث ملزم وسیم کا دوست گرفتار

0 اپنی رائے دیجئے
گرفتار شخص تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل، ملزم وسیم اپنے دوست سے مسلسل رابطے میں تھا، ملزم اور گلستان
جوہر کی وارداتوں میں مماثلت ہے: پولیس
 کراچی: (بہارہ کہو ٹائمز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور اطراف میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کے واقعات کی تحقیقات میں پیش رفت، پولیس نے ساہیوال سے تعلق رکھنے والے ملزم کا قریبی دوست کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس خواتین پر تیز دھار آلے سے حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے سرکرداں، کراچی کے علقے کورنگی میں کاروائی کرتے ہوئے ساہیوال سے تعلق رکھنے والے ملزم وسیم کے قریبی دوست کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کراچی سے ساہیوال جانے والی ٹیم کی سفارش پر کی گئی، وسیم کے دوست کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین پر حملے شروع ہونے سے دو روز قبل تک وسیم اپنے دوست سے رابطے میں تھا۔ خواتین پر حملوں کے واقعات کے بعد سے تاحال وسیم کا فون بھی بند ہے، ساہیوال کے ملزم وسیم اور گلستان جوہر کی وارداتوں میں مماثلت کے باعث پولیس کو وسیم کی تلاش ہے۔