Thursday, October 12, 2017

کراچی میں گرمی کی شدت بدستور برقرار، پارہ 42 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

0 اپنی رائے دیجئے
صبح 9 بجے درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کی شدت میں ایک سے
دو ڈگری کمی کا امکان ہے: ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید
کراچی: (بہارہ کہو ٹائمز) کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ کراچی میں گرمی کی لہر بدستور جاری ہے، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق جمعرات کی صبح 9 بجے درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج بھی پارہ 42 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم کی شدت میں ایک سے دو ڈگری کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحرہند اور بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤسے گرمی کی شدت برقرار ہے۔ سمندری ہوا کی رفتار سست ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔ گرمی کی موجودہ لہر کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

0 اپنی رائے دیجئے:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔